کوویڈ-19 کے دوران محفوظ تر محفلوں کے لیے ایک رہنما

Multilingual Resources

Image

چاہے آپ نے ویکسین لیا ہو یا نہیں، اگر آپ اس موسم سرما میں دوستوں اور خاندان کے ساتھ محفل منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس بارے میں سوچیں کہ آپ اپنے آپ کو اور اپنے عزیزوں کو کوویڈ-19 سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

 ویکسین حاصل کرنا اپنی اور اپنے آس پاس رہنے والے لوگوں، خصوصاً ویکسین لینے کے نا اہل لوگوں کی حفاظت کرنے کا ایک محفوظ ترین طریقہ ہے۔ یہ ویکسین سنگین بیماری اور موت سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مؤثر ہے، لیکن اگر آپ محفل منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو چاہے آپ نے ویکسین لیا ہے یا نہیں، کوویڈ-19 انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ برقرار ہے گا۔ ویکسین لینا، ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور بیمار ہونے کی صورت میں گھر پر رہنا، ایسے اقدامات ہیں جو آپ دوسروں کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے کر سکتے ہیں۔

عوامی محفلیں

عمومی طور پر، فی الوقت عوامی محفل کے انعقاد کی صورت میں:

  • ویکسین حاصل کرنا اپنے آپ کو کوویڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی سنگین بیماری، اسپتال میں داخل کیے جانے یا موت سے محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔
  • ماسک پہنیں۔ چاہے آپ نے ویکسین لیا ہو یا نہیں، پانچ سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو 500 سے زیادہ لوگوں پر مشتمل تمام اندرون خانہ اور کھلی فضا والی تقریبات مثلاً کنسرٹ یا کھیل کود پر مشتمل تقریبات کے موقع پر چہرے کو ڈھانپنے والا ماسک پہننا ضروری ہے۔ ہم سختی کے ساتھ اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ 2 اور 4 سال کی درمیانی عمر کے لوگ بھی ماسک پہنیں۔
  • گھر پر رہیں۔ اگر آپ بیمار ہیں یا آپ کو کوئی علامتیں لاحق ہوں۔
  • قبل از وقت منصوبہ بنائیں۔ اگر آپ اپنے آپ کو کسی غیر محفوظ یا غیر اطمینان بخش جگہ جیسا کہ بغیر ماسک والے لوگوں پر مشتمل، کسی پُر ہجوم بار میں پائیں تو وہاں سے نکل جائیں یا گھر پر پہنچنے کا متبادل طریقہ تلاش کریں۔

خانگی محفلیں

اس سے پہلے کہ آپ کوئی محفل منعقد کریں

  • اپنے مہمانوں کی فہرست کا جائزہ لیں۔ ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جنہیں آپ دعوت دے رہے ہیں۔ کیا ان میں ایسے لوگ شامل ہیں جنہیں کوویڈ-19 کا زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، بشمول چھوٹے بچے جو ویسکین کے لیے اہل نہیں ہیں؟ کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ آیا آپ کے مہمانوں نے ویکسین لیا ہے؟ اگر آپ کو معلوم نہ ہو تو، اس بارے میں دریافت کرنا ضروری ہے، تاکہ آپ اس کے مطابق منصوبہ بندی کر سکیں۔
  • قبل از وقت منصوبہ بنائیں۔ آیا اس میں ویکسین نہ لینے والے متعدد گھرانے یا کوئی ایسا گھرانہ شامل ہے جس میں سنگین کوویڈ-19 بیماری کے خطرے کے حامل ویکسین نہ لینے والے لوگ شامل ہیں، اس صورت میں، محفوظ ترین اختیار یہ ہوگا کہ محفل کو ورچیؤل طور پر منعقد کیا جائے۔ اگر آپ نے بالمشافہ محفل کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے تو آپ اس بارے میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے کو واضح طور پر بتائیں کہ آپ محفل کے انعقاد کے سلسلے میں حفاظت کو کس طرح ترجیح دیں گے۔
  • محفوظ طور پر سفر کریں۔ اگر آپ خاندان یا دوستوں کے ساتھ مل کر سفر کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں تو براہ کرم CDC سفری ہدایات پر عمل کریں۔ اگرآپ کوویڈ-19 کی شدید منتقلی والے علاقے کا سفر کر رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، آپ کو عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور دوسروں سے 6 فیٹ ( 2 میٹر کی دوری) برقرار رکھنے کے تعلق سے زیادہ چوکسی برتنی ہوگی۔
  • اسے کھلی فضا میں منعقد کریں۔ کھلی فضا میں منعقد کی جانے والی محفلیں اندرونِ خانہ منعقد کی جانے والی محفلوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں۔ اگر آپ کو اندرون خانہ رہنا ضروری ہو تو، کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو اچھی طرح ہوا دار ہو جیسا کہ کھلی کھڑکیوں والا کمرہ۔
  • اسے چھوٹی رکھیں۔ اپنے گھرانے سے باہر کے افراد پر مشتمل محفل جس قدر چھوٹی ہوگی، اتنا ہی بہتر ہوگا۔
  • اسے مختصر رکھیں. محفل کا وقت جس قدر مختصر ہوگا کوویڈ-19 کے پھیلنے کا امکان بھی اسی قدر کم ہوگا۔ زیادہ مختصر محفلیں ہاتھوں اور سطحوں کو مناسب طور پر سینیٹائز رکھنے میں آسانی فراہم کریں گی۔
  • بچوں کے بارے میں غور کریں۔ بچوں کو چھ فیٹ کی دوری برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے ماسک پہننا اور ہاتھ دھونا ضروری ہے۔ یاد رکھیں کہ 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک نہیں پہنانا چاہیے! اگر آپ کے گھر کے افراد میں 2 سال سے کم عمر والے لوگ یا ایسے لوگ جو ماسک نہیں پہن سکتے تو ایسے لوگوں کے دوروں کو محدود رکھیں جنہوں نے ویسکین نہیں لیا ہے یا جن کے ویکسین لینے کی حیثیت نامعلوم ہو۔
  • صحت کی جانچ کروائیں۔ یہ دریافت کریں کہ آیا کسی کو گزشہ 2 ہفتوں میں کھانسی، بخار یا سانس لینے کی تکلیف جیسی علامتیں لاحق تھیں۔ مہمانوں سے درخواست کریں کہ وہ پہنچنے سے پہلے اپنے جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کروائیں۔ کسی بھی ایسے شخص کو جسے بخار یا دیگر علامتیں لاحق ہوں یا جنہیں یہ بات معلوم ہو کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ شخص کی زد میں آئے تھے، گھر پر رہنا چاہیے۔
  • جانچ کروائیں۔ چاہیےآپ نے ویکسین لیا ہو یا نہیں، آپ محفل شروع ہونے سے 72 گھنٹے پہلے جانچ کروانے کے ذریعے انفیکشن کے خطرے میں کمی کرسکتے ہیں۔ تقریب کے دن گھر والی جانچیں انجام دی جا سکتی ہیں۔ منفی نتیجے کے حامل ہونے کے باجود دیگر حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جو اس صفحے پر دی گئی ہیں۔
  • WA Notify  (ڈبلیو اے نوٹی فائی) ایپ کو اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کریں۔ یہ آپ کو کوویڈ 19 سے متاثرہ شخص کی زد میں آنے پر انتباہ دے گی، اور آپ کی جانچ کے مثبت نکلنے کی صورت میں، گمنامی کے ساتھ دوسروں کو اس کی خبر دے گی۔ WA Notify مکمل طور پر خانگی ہے اور اس بات سے آگاہ نہیں ہے کہ آپ کون ہیں اورنہ ہی اس بات کا سراغ لگاتی ہے کہ آپ کہاں ہیں۔

کسی خانگی محفل کے دوران

  • ماسک پہنیں۔ اگر آپ اپنے گھرانے کے افراد کے علاوہ دیگر افراد کے ساتھ کوئی محفل منعقد کر رہے ہیں تو اس بات کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہر کوئی چہرے کو ڈھانپنے والا ماسک پہنے رکھیں، سوائے اس کے کہ زیادہ تر شرکاء نے ویکسین لیا ہو۔ اضافی ماسک دستیاب رکھیں، تا کہ لوگوں کے بھولنے پر انہیں دیا جا سکے۔
  • ہاتھ دھوئیں۔ اگر سِنک یا واش بیسن تک رسائی دستیاب نہ ہو تو سینیٹائزر فراہم کریں۔
  • قریبی رابطے کے فاصلے اور حد پر نگاہ رکھیں۔ جہاں کہیں ممکن ہو 6 فیٹ دوری پر رہیں، خصوصاً کوویڈ-19 کے شدید خطرے کے حامل لوگوں کے درمیان یا ان لوگوں کے درمیان، جنہوں نے مکمل طور پر ویکسین نہیں لیا ہو۔
  • کھلی کھڑکیاں۔ جن کمروں میں لوگ جمع ہوں، وہاں کی کھڑکیاں کھلی رکھیں، تاکہ مناسب ہواداری کو برقرار رکھا جا سکے۔
  • صفائی کریں۔ محفل شروع ہونے پہلے، اس کے دوران اور اس کے بعد، استعمال شدہ سطحوں کو مسلسل طور پر جراثیم سے پاک کرتے رہیں۔

خانگی محفل کے بعد

  • (دوبارہ) ہاتھ دھوئیں۔ صابن اور پانی سے 20 سکینڈ تک دھوئیں۔
  • سینیٹائز کریں۔ ان تمام سطحوں کو جنہیں مہمانوں نے ممکنہ طور پر چھوا ہو، جیسا کہ میز کی اوپری سطح، کاؤنٹر، دروازے کی کنڈیوں اور باتھ روم تنصیبات کی پہلے پانی اور صابن سے اور پھر جراثیم کش دوا استعمال کر کے صفائی کریں۔
  • علامتوں کی موجودگی پر نظر رکھیں۔ اگر آپ کو کوئی علامتیں لاحق ہوں تو اپنی جانچ کروائیں۔ شرکا میں سے کسی کی مثبت جانچ آنے کی صورت میں، محفل میں موجود دوسرے لوگوں کو اس سے باخبر کریں۔ اس بات کے بارے میں مزید جانیں کہ آپ کے زد میں آنے کی صورت میں کیا کیا جائے۔